RSS
 

محفوظات برائے ’تاریخ سپین‘ زمرہ

موسی بن نضیر ۔ حصہ سوم

21 Mar 2010

طریف بن مالک کے حملے کو نو ماہ گذر چکے تھے اور مسلمان ابھی تک اپنی تیاری مکمل نہیں کر پائے تھے ۔ عام طور پر حملے کے لئے فوج کو تیار کرنے کے لئے اتنا وقت درکار نہیں ہوتا تھا ۔  مگر موسم سرما کے آغاز اور کسی مناسب جنگی موقعہ کا نہ ہونا Read more…| مزید ۔۔۔

 

موسی بن نضیر ۔ حصہ دوم

20 Mar 2010

یہ خبر کاونٹ جولین کی طرف سے تھی جس میں اس نے موسی کو اسپین پر حملہ کرنے کی ترغیب دی تھی ۔ کاونٹ جولین مسلمانوں کے آنے سے قبل پورے صوبے کا حکمران تھا مگر مسلمانوں نے آکر اس سے علاقے چھین لئے تھے اور اب صرف سبتہ اس کے پاس رہ گیا تھا Read more…| مزید ۔۔۔

 

موسی بن نضیر ۔ حصہ اول

19 Mar 2010

موسی بن نضیر کا شمار اسلام کے ابتدائی دور کی عظیم تریں شخصیات میں ہوتا ہے ۔ ان کے والد نضیر ایک عیسائی تھے جو 613 عیسوی میں حضرت ابو بکر صدیق کے دور خلافت میں حضرت خالد بن ولید کی عراق مہم کے دوران عین التمر کے مقام پر ایک عیسائی مذہبی سکول میںپادری Read more…| مزید ۔۔۔

 

عباس ابن فرناس

13 Mar 2010

عباس ابن فرناس بربرنژاد اور جنوبی اسپین کے ضلع تکرنہ (Ronda) کا باشندہ تھا۔ اس نے اپنی تمام عمر قرطبہ میں بسر کی اور اپنے علم و حکمت کی بنا پر اُس زمانے کا عظیم ترین سائنسدان کہلایا ۔ اس کی ایجادات اور اختراعات بے شمار ہیں اور اگر اسے  اپنے زمانے کا نابغہ کہا Read more…| مزید ۔۔۔

 

منوسہ کا عشق خانہ خراب

25 Jan 2010

تاریخ افسانے سے زیادہ دلچسپ ہوتی ہے ۔ تاریخ دان اس محاورے پر بہت یقین رکھتے ہیں ۔ تاریخ کے اوراق الٹائیں تو ایسے ایسے عجیب کردار نظر آتے ہیں کہ یقین نہیں آتا ۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہر ایک کامیاب آدی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ مگر ہو Read more…| مزید ۔۔۔

 

علی صوتک ۔ عربی اشعار اور اور انگریزی ترجمہ

31 Dec 2009

کچھ عرصہ قبل ایک عربی نغمے اور فلم پر ایک تحریر اور یو ٹیوب لنک پوسٹ کیا تھآ ۔ آج اس کےاشعار بمعہ ترجمہ نیٹ پر مندرجہ ذیل لنک پر مل گئے ۔ کرس صاحب آپ کا شکریہ Mohamed Munir – Raise Your Voice Raise your voice in song We can still sing And still Read more…| مزید ۔۔۔

 

الحمرا میں شہزادی سریتہ کی روح سے ملاقات

27 Dec 2009

اے حمید ہمارے ملک کے مشہور لکھاری ہیں ان کی کہانیاں اور سفر نامے مشہور ہیں۔ امریکہ کا سفرنامہ امریکانو کے نام سے لکھا اور روحوں سے ملاقات کے دعویدار ہیں ۔ انہوں نے سپین کا سفر بھی کیا اور ایک کتاب قرطبہ کی اذانیں کے نام سے لکھی ۔ یہ کتاب غالب پبلشر نے Read more…| مزید ۔۔۔

 

علّي صوتك ۔ محمد منیر

09 Dec 2009

ملک میں ہونے والے پے در پے دھماکوں نے طبیعت پر اضحلال طاری کر دیا ہے اور کچھ لکھنے کو دل نہیں چاہ رہا ۔ ایک عربی فلم سے ایک نغمے کا یو ٹیوب کا لنک پیش کر رہا ہوں ۔ یہ فلم 1997 میں مصر میں بناِئ گئی اور نامور فلاسفر ابن رشد کی Read more…| مزید ۔۔۔

 

تاریخ مسلم سپین پرمفید رابطے

20 Nov 2009

تاریخ مسلم سپین میرا پسندیدہ مضوع ہے اسی موضوع  پر مندرجہ ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ اردو دان حضرات یقیناً اس سے آگاہ ہوں گے مگر دلچسپی رکھنے والوں کے لیے درج کر رہا ہوں وائس آف امیریکا کی ویب سائٹ پر ایک سفر نامے کا سلسلہ یو ٹیوب پر دستاویزی Read more…| مزید ۔۔۔

 

سینٹ جیمز یا سان تیاگو کا عقیدہ

20 Nov 2009

موسیٰ بن نضیر کی سپین فتح کے وقت 711۔ 714 تک وسی گاتھ سلطنت کا چراغ گل ہو گیا تھا سوائے ایک چھوٹی سی پٹی اشتوریش کے جو سپین کے شمال مغربی حصے میں دشوار گذار پہاڑی علاقے میں تھی تقریباً تمام سپین جو آج کے پرتگال اور سپین کے علاقے پر مشتمل تھآ فتح ہو گیا تھا ۔ اس فتح کے ساتھ ساتھ عیسائیت بھی اس علاقے میں سکڑتی چلی گئی اور اسلام کا بول ہو گیا ۔ اسلام اس خطے میں ایک تازہ جھونک کی طرح آیا اور چھا گیا ۔